News Details

۵ اگست — یومِ استحصال کشمیر

Published Date: 2025-08-05

۵ اگست — یومِ استحصال کشمیر

۵ اگست — یومِ استحصال کشمیر۵ اگست ۲۰۱۹، تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق، شناخت، اور آزادی پر شب خون مارا۔ یہ وہ دن ہے جب انسانیت قید ہوئی اور ضمیر دفن ہوا۔آج بھی کشمیر کے عوام کرفیو، پابندیوں، اور ظلم و جبر کے سائے تلے اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کی آواز بنیں گے، ان کی جدوجہد کو اجاگر کریں گے، اور دنیا کے ہر فورم پر ان کے حقِ خودارادیت کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔کشمیری تنہا نہیں ہیں — ہم سب کشمیری ہیں۔یومِ استحصال کشمیر پر ہم تجدیدِ عہد کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور انصاف کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔یومِ یکجہتی کشمیر — ایک وعدہ، ایک عزم.*منیجنگ ڈائریکٹر*قیصر عالمای ایس ای ایف

Back to News